ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور : 8 ماہی گیروں کے ساتھ سمندر میں کشتی ڈوب گئی - 1 ہلاک ، 1 لاپتہ

بیندور : 8 ماہی گیروں کے ساتھ سمندر میں کشتی ڈوب گئی - 1 ہلاک ، 1 لاپتہ

Mon, 31 Jul 2023 21:12:20    S.O. News Service

بیندور 31 / جولائی (ایس او نیوز) آج شام میں اپوندا کے مڈیکل میں کرکیکالی کے پاس ایک ماہی گیری کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس میں 8 ماہی گیر سوار تھے ۔ ان میں سے ایک ماہی گیر کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک اور ماہی گیر پانی میں لاپتہ ہوگیا ہے ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مچھلیوں کا شکار کرکے واپس لوٹتے وقت حادثہ کا شکار ہونے والی دیسی طرز کی ماہی گیر کشتی سچن کھاروی کی ملکیت ہے اور سچن ہی سمندر میں لاپتہ ہوگیا ہے ۔ ناگیش کھاروی شدید زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر علاج کارگر ہونے سے قبل ہی اس نے دم توڑ دیا ۔  

 مقامی عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈوبتی کشتی میں سوار بقیہ ماہی گیر تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔ بیندور تحصیلدار سری کانت ہیگڈے، سرکل انسپکٹر سنتوش کائکینی، فائر بریگیڈ عملہ، کوسٹ گارڈس ، اور کئی مقامی ذمہ داران نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ 


Share: